عمران خان کی حملہ ناکام بنانےوالے نوجوان سے ملاقات، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیرآباد میں خود پر ہونے والے حملے کو ناکام بنانے والے ابتسام سے ملاقات کی ہے۔

 لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں ملاقات کے دوران عمران خان نے ابتسام کی بہادری کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیض آباد کے قریب بائیکیا رائیڈر کا موٹر سائیکل نذر آتش کردیا گیا

عمران خان نے کہا کہ تم پاکستان کے ہیرو ہو، تم نے بڑی دلیری دکھائی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ابتسام کی شرٹ پر دستخط بھی کیے اور ان کے گھر جانے کا وعدہ بھی کیا۔

Related Posts