عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ سیاست کیلئے استعمال کرنا خطرناک ہوگا۔فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان
(فوٹو: آن لائن)

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کو سیاست کیلئے استعمال کرنا خطرناک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں جبکہ فائرنگ کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا لانگ مارچ ٹھس ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ واقعے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ کل کوئی تیسری قوت اس کا فائدہ اٹھا کر ملک کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں حکومت قائم ہونے کے بعد میری رائے یہ ہے کہ پاکستان کے مفادات کی بنیاد پر ہمیں طالبان حکومت کو تسلیم کر لینا چاہیے۔

آج سے 4روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس لیے تسلیم کرنا چاہئے تاکہ باہمی تعلقات کی بنیاد پر ہم پاکستان کے مفادات کا تحفظ کر سکیں۔ہم پاکستان اور افغانستان کے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

 مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغان طالبان اور ان کی 20 سالہ قربانیوں کے نتیجے میں امارت اسلامیہ کا قیام ہوا ہے، اور بڑی قوتوں نے اعتراف کر لیا ہے کہ افغانستان پر جبری حکومت نہیں کی جاسکتی۔

Related Posts