کراچی سے ننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

شہرِ قائد سے ننکانہ صاحب جانے والی اسپیشل ٹرین کی 10 بوگیاں شورکوٹ کے نزدیک پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں شورکوٹ کے قریب اسپیشل ٹرین کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹنڈو آدم، مال بردار ٹرین کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرین کی کوچز کو دوبارہ پٹڑی پر رکھنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے کے باعث کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔

اسپیشل ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ معطل ٹرینوں کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر اسپیشل ٹرین کی بوگیاں ٹریک سے اتر جانے پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو 3 روز میں بوگیاں اترنے کی وجوہات کا تعین کرکے ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد سے 61 کلومیٹر دور ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے اندرونِ ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 5 اور 6 جنوری کی شب رات گئے ٹنڈو آدم کے قریب مال گاڑی کی 3 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔ نتیجتاً اندرونِ ملک ٹرینوں کی روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئی۔ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔

 

Related Posts