زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کا مجموعی حجم 14 ارب 67 کروڑ 89 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو تقریباً 4 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 28 اکتوبر کو گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 8 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کی مالیت 5 ارب 76 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 9 ارب 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، اس دوران درآمدات کا حجم 21 ارب ڈالر سے زیادہ رہا، اس عرصے میں برآمدات میں 0.94 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 16.21 فیصد کمی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھادی گئی

ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں برآمدات میں 3.07 فیصد کمی ہوئی، اور اکتوبر میں ملکی برآمدات 2 ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں درآمدات میں بھی 13.30 فیصد کمی آئی، اس دوران درآمدات کا حجم 4 ارب 63 کروڑ ڈالر رہا، اکتوبر میں تجارتی خسارے کا حجم 2 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، اور اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 21.92 فیصد کمی رہی۔

Related Posts