بین الاقوامی سطح پر مشہور میک اپ آرٹسٹ کین ڈول پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں جن کا اصلی نام عدنان ظفر ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بیوٹی ٹپس شیئر کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھیں، پروگرام میں کین ڈول نے کہا کہ میں ہمیشہ سے اپنی خوبصورتی کا خیال رکھتا تھا اورجب بھی کسی تقریب میں جاتا تھا تو لوگ مجھے دیکھ کر یہی کہتے تھے کہ آپ تو باربی کے شوہر کی طرح لگتے ہیں۔
کین ڈول نے کہا کہ جب زیادہ تر لوگوں نے اُن سے یہی کہا تو انہوں نے اپنے آپ کو کین کے طور پر ہی متعارف کروانا شروع کردیا اور اب میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہوگا یہ نام اب میں مارکیٹنگ کیلئے استعمال کرتا ہوں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو جب وہ یہ بتاتے ہیں کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں تو وہ خوش ہوتے ہیں اور مجھے پاکستانی ہونے کی وجہ سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








