سڈنی: آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین میچ جاری ہے، سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز جیتنے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی کیلئے جاری اپنے کالم میں کہا کہ حتمی طور پر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ورلڈ کپ کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی۔
سری لنکا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 142رنز کا ہدف دے دیا
کالم میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے اپنے ملک آسٹریلیا کیلئے امید ہے کہ گروپ میں بہتر پوزیشن حاصل کرکے کسی طرح فائنل تک پہنچ جائے گا جبکہ جنوبی افریقہ کی پوزیشن سب سے اچھی کارکردگی کے باعث بہت بہتر لگی۔
سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم خطرناک محسوس ہوتی ہے۔ شروع سے جو کہتا آرہا ہوں، اس پر قائم رہنا چاہتا ہوں کہ ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ گروپ 1 میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، آسٹریلیا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
آج انگلینڈ اور سری لنکا مدِ مقابل ہیں۔ اگر انگلینڈ سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے دے تو سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے، بھارت کی پوزیشن پہلے ہی مستحکم ہے جبکہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی تاحال بے حد مشکل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








