ورلڈ کپ، سری لنکا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 142رنز کا ہدف دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سڈنی: سری لنکا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کا اہم میچ جیتنے کیلئے 142رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی جس کے بعد اوپنر پیتھن نسانکا اور وکٹ کیپر بیٹر کسال مینڈس نے 39رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ مینڈس 14گیندوں پر 18رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

بعد ازاں دھننجے ڈی سلوا بیٹنگ کیلئے آئے تاہم انگلینڈ کی باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور11 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد  سیم کرن کی گیند پر بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چرتھ اسالانکا بھی پچ پر نہ ٹھہر سکے۔

سری لنکن بیٹر چرتھ اسالانکا 9 گیندوں پر 8رنز بنانے کے بعد 84 کے مجموعی اسکور پر بین اسٹوکس کی گیند پر ڈیوڈ ملن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سب سے زیادہ اسکور اوپنر بیٹر نسانکا نے بنائے۔

اوپنر بیٹر پیتھن نسانکا نے 45 گیندوں پر 67رنز کی زبردست اننگز کھیل کر سری لنکن ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کو 142رنز کا ہدف دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ نسانکا 118کے مجموعی اسکور پر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھانوکا راجا پاکسا نے 22 گیندوں پر 22 رنز، کپتان داسن شناکا نے 8 گیندوں پر 3، ونندو ہسارنگا نے 9 گیندوں پر 9رنز بنائے۔ چمیکا کرونارتنے 2گیندوں پر کوئی رن نہ بناسکے اور مارک ووڈ کی گیند پر الیکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

 

Related Posts