سڈنی: سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور 1 وکٹ کے نقصان پر ابتدائی 4 اوورز میں 39 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں سری لنکن کپتان داسن شناکا اور انگلش کپتان جوز بٹلر کے مابین ٹاس ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا۔
افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، کپتان نے استعفیٰ دیدیا
سری لنکن کپتان نے پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم فیلڈنگ کیلئے میدان میں آگئی۔ سری لنکا کے پیتھن نسانکا اور وکٹ کیپر بیٹر کسال مینڈس نے اپنی ٹیم کیلئے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری۔
اوپنر بیٹر وکٹ کیپر کسال مینڈس انگلش باؤلر کرس ووکس کی گیند پر لیام لیونگسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کرس ووکس نے اپنی پہلی وکٹ چوتھے اوور کی آخری گیند پر حاصل کی۔
خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی پوزیشن سری لنکا کے مقابلے میں مضبوط ہے جس نے 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 1 میچ بارش کے باعث ڈرا ہونے کے باعث کل 5 پوائنٹس اپنے نام کیے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے 4 میں سے 2 میچز جیتے اور باقی 2 میں شکست کھائی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کی ٹیم 1 میں سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہے جو آج انگلینڈ سے میچ جیتنے کیلئے کھیل رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








