افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، کپتان نے استعفیٰ دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، کپتان نے استعفیٰ دیدیا
افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، کپتان نے استعفیٰ دیدیا

ایڈیلیڈ: افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے جمعہ کو T20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایڈیلیڈ میں چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست سے افغانستان کی ورلڈ کپ مہم ختم ہو گئی، کیونکہ افغانستان سپر 12 مرحلے میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔

محمد نبی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا T20 ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوا، جس کی ہمیں اور نہ ہی ہمارے حامیوں کو توقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اتنے ہی مایوس ہیں جتنے آپ میچوں کے نتائج سے ہیں۔

محمد نبی نے 35 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی، ان میں سے 16 میں افغانستان نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لئے خدمات جاری رکھیں گے اور ”جب انتظامیہ اور ٹیم کو ضرورت ہو گی” دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:عروج ممتاز نے شاداب خان کو کپتانی کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا

تجربہ کار افغان آل راؤنڈر نے ٹیم کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچایا، جہاں بارش نے نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کے امکانات کو روک دیا۔

Related Posts