سابق نگران وزیراعظم سردار بلخ شیر مزاری فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق نگران وزیراعظم سردار بلخ شیر مزاری فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے
سابق نگران وزیراعظم سردار بلخ شیر مزاری فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے

روجھان: ملک کے سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ترجمان بابر مزاری کے مطابق سابق وزیراعظم تین ہفتوں سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی عمر 95 سال کے قریب تھی۔

قدیم مزاری قبیلے کے سردار، سب سے بڑے سردار، میر بلخ شیر مزاری 8 جولائی 1928ء کو کوٹ کرم خان میں اکیسویں سردار اور مزاری قبیلے کے چھٹے میر مراد بخش خان مزاری کے ہاں پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیں:پنجاب کابینہ کے اجلاس میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی قرارداد منظور کر لی گئی

سابق نگران وزیراعظم سردار بلخ شیر مزاری کو 1933ء میں والد کی وفات کے بعد مزاری قبیلہ کا چیف بنا دیا گیا جنہوں نے صرف 9 ماہ تک چیف کے طور پر حکومت کی تھی۔

Related Posts