جمہوریت پسند قوتوں کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

جمہوریت پسند قوتوں کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان
جمہوریت پسند قوتوں کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کے خلاف درج ہونے والی پہلی انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر پر ان کے وکلاء اپنا موقف دیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کے دروازے ”تمام جمہوریت پسند قوتوں ” کے لیے کھلے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے ساری زندگی اپنے ملک کو ایک خوشحال فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنے کا خواب دیکھا اور میری پوری جدوجہد اس خواب کو اپنی قوم کے لیے حقیقت بنانے کے لیے رہی ہے۔ آج قوم بیدار، سمجھ اور اٹھی ہے۔“

اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ”میرے انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری کے پیغام کی حمایت میں۔ جب ہم اپنے مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ میری جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔ ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:ستحریکِ انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی

عمران خان نے کہا کہ”پاکستان کے مستقبل کے لیے، انصاف، قانون کی حکمرانی اور غیر ملکی غلامی سے آزادی کے لیے ہماری جدوجہد میں شامل ہونے کے لیے تحریک انصاف کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں، ہمارا مقصد حقیقی آزادی ہے۔”

Related Posts