مظاہرین سے شاہراہیں خالی کروائیں، وفاق کا صوبوں کو خط

تازہ ترین

تازہ ترین

 وزارت داخلہ نے امن و امان قائم رکھنے کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزارت داخلہ کی جانب سے یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، لہٰذا تمام بند شاہراوں سے مظاہرین کو فوری ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈار کا دوست ملکوں سے 14 ارب ڈالر کے مالی وعدوں کے حصول میں ‘کامیابی’ کا دعویٰ

خط میں لکھا گیا ہے کہ موٹروے ایم 2 اور لنک روڈز چند مظاہرین نے بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ پولیس صورتحال کو قابو کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، دراصل صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Related Posts