روس یوکرین تنازعہ، روسی فوجیوں کو یوکرینی شہر خرسون سے نکل جانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

ماسکو: روس کی ولادی میر پیوٹن حکومت نے اپنی فوج کو یوکرینی شہر خرسون سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ یہ فیصلہ فوجیوں کی جان بچانے کیلئے کرنا پڑا۔

تفصیلات کے منطابق روسی فوج یوکرین کے شہر خرسون سے انخلا پر مجبور ہوگئی۔ روسی جنرل نے حکم دیا کہ فوج فوری طور پر خرسون سے نکل جائے، شہر میں روسی فوجیوں کو سپلائی جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کیلئے مذاکرات، قطرکو رضامند نہ کیا جاسکا

روسی جنرل نے خرسون سے انخلا کو مشکل فیصلہ قار دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی جان بچانے کیلئے خرسون سے نکل جانے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔واضح رہے کہ روسی صدر خرسون کا الحاق روس سے کرنا چاہتے تھے۔

مارچ کے دوران روسی فوج نے  یوکرین پر حملے کے دوران ہی بحر اسود اور ڈنیپر دریا پر آباد شہر خرسون پر قبضہ کر لیا۔ گزشتہ برس تک خرسون کی آبادی 2 لاکھ 83 ہزار 649نفوس پر مشتمل تھی۔

یوکرینی حکومت نے 25 مئی 2022 کو یہ اندازہ لگایا کہ روس کے فوجی آپریشن کے باعث خرسون کے 45 فیصد عوام شہر چھوڑ کر جاچکے تھے۔ روسی فوج کو شہر چھوڑنے کا حکم گزشتہ روز دیا گیا۔

 

Related Posts