اسلام آباد: عوام تیار ہوجائے کیونکہ سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرادی۔
سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرادی ہیں۔ اوگرا کے مطابق گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے، سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جو کہ1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا۔
سوئی ناردرن نے اوگرا سے درخواست کی ہےکہ گیس کی اوسط قیمت 1840 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔
سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق
اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے اوسط قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔
سوئی سدرن نے اوگرا سے درخواست کی ہےکہ گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








