ایڈیلیڈ اوول میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت کے بعد بلے بازی کا آغاز کیا تو اوپنر کے ایل راہول 9 کے مجموعی اسکور پر کرس ووکس کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
بعد ازاں بیٹنگ کی ذمہ داری کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے سنبھال لی تاہم روہت شرما 56 کے مجموعی اسکور پر کرس جورڈن کی گیند پر سیم کرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان روہت شرما نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 5 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی کے ساتھ سوریا کمار یادو نے بیٹنگ کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔
میچ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارتی ٹیم نے 15اوورز میں 3 وکٹس کے نقصان پر 100رنز بنا لیے۔ سوریا کمار یادو بھارت کی طرف سے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔
سوریا کمار یادو نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا بیٹنگ کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








