ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ایڈیلیڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کربھارت کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

قبل ازیں ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ آج انگلینڈ یا بھارت میں سے کوئی ایک ٹیم پاکستان کے خلاف فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرے گی۔

Related Posts