ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ اوول میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 168رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے 170 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب 86 اور 80 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 جبکہ جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا موازنہ 1992 کے ورلڈ کپ سے کرنے کی وجوہات کیا ہیں؟
بھارتی بالرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
قبل ازیں ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








