زرمبادلہ کے ذخائر میں 95 کروڑ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 95 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 95 کروڑ سے گھٹ کر 13 ارب 72 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کمپنی نے ایران سے 8 ارب ڈالر کی تجارت کی، امریکی محکمہ انصاف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 95 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب 95 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرز کمی سے 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ذمہ لونز کی ری فنانسنگ کے نتیجہ میں آنے والے ہفتوں میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی ماہانہ سبسڈی 54 فیصد کم کرکے 3.6 ارب کے بجائے 1.65 ارب روپے کردی جائے گی۔اس طرح ماہانہ سبسڈی میں تقریباً دو ارب روپے کی کمی ہوجائے گی۔

تاہم، یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیائے ضروریہ خریدنے والے چار لاکھ غریب ترین افراد کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کا فی کس خریداری کوٹا بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ سبسڈی میں بھاری کمی کے باوجود وزارت خزانہ کو بقایاجات کلیئر کرنے کے علاوہ 16ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی دینی پڑے گی۔

Related Posts