کورونا کے 41 نئے کیسز رپورٹ، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 55 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 74 ہزار 549افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 629جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے5 ہزار 501 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.75فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا کے 55 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جان کی بازی ہارگئے

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 375 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔

بھارتی حکومت کا گزشتہ ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار سے پتہ چلا کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔

Related Posts