اسلام آباد : پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کردی۔
پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں، کچھ ناخن بھی نہیں، تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں، پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات کی نشاندہی کی ہے۔
ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی دائیں کلائی پر تشدد کے نشانات ملے، سیدھے ہاتھ کی 4 انگلیوں کے ناخن نہیں تھے، بائیں ہاتھ کی انگلی پر بھی زخم کا نشان ملا، اس طرح 12 مختلف جگہوں پر زخم کے نشانات ملے، اس حوالے سے فارنزک ہو رہا ہے جس کی رپورٹ میں سامنے آسکےگا کہ کتنا تشدد ہوا، ہوا بھی یا نہیں ہوا۔
پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار
ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی کہ صحافی ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئیں، اس حوالے سے ہم تحقیق کررہے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔
یاد رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کینیا کے شہرنیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر کینین پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں سینئر صحافی شہید ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








