کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر واٹر ٹینکر نے 17 سالہ نوجوان کو کچل دیا۔
نوجوان کو کچلنے والے واٹر ٹینکرکو وہاں پر موجود مشتعل افراد نے آگ لگادی۔ جس میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کا بھائی بھی شامل تھا۔
فیروز آباد پولیس نے ٹینکر جلانے کے الزام میں جاں بحق نوجوان کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب کوہاٹ پنڈی روڈ پر پولیس ٹریننگ اسکول کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا۔
پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر نے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کردی
کوہاٹ پنڈی روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ اسکول پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ٹرینگ سنٹر اور اطراف کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








