ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنا مہنگا پڑگیا، مداح سخت برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنا مہنگا پڑگیا، مداح سخت برہم
ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنا مہنگا پڑگیا، مداح سخت برہم

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی اور انھیں لیڈی ڈیانا ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔

جہاں ویب سیریز میں ہمایوں سعید کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے وہیں اداکارکو ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، آیئے ٹوئٹر صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts