عمران خان نے چار سال ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے،مریم اورنگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے، جبکہ عمران خان خود تماشہ بن چکا ہے،عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت آگیاہے۔

وفاقی وزیرنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشہ بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان نے اِس ملک میں 2014 سے تماشہ لگایا ہوا ہے، چار سال نالائقی، نااہلی، بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگائے رکھا۔

انہوں نے کہاکہ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے گئے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے، عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پہ تماشہ لگایا، چار سال سے ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے،گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے۔

مزید پڑھیں:سود کے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کیلئے حکومت کا عدالت سے رجوع

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے اور اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے۔

Related Posts