پاکستان کیلئے سیمی فائنل سے قبل بری خبر، انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کیلئے سیمی فائنل سے قبل بری خبر، انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہوگئے
پاکستان کیلئے سیمی فائنل سے قبل بری خبر، انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہوگئے

میلبرن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے فائنل سے قبل خطرے کی گھنٹی بج گئی، انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں، اطلاعات ہیں کہ وہ فائنل میچ میں شرکت کریں گے۔

مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان انجری کے باعث انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ فائنل سے قبل فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا اور نیٹ پر بولنگ بھی کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ورلڈکپ نہ جیتا تو حیرت ہوگی، انڈین صحافی کا کھل کر خراج تحسین

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انگلش بولر مارک وڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ کرس جارڈن کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

Related Posts