اتحاد ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کا سرغنہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اتحاد ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کا سرغنہ گرفتار
اتحاد ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کا سرغنہ گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرگرم موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ کا سرغنہ گلشن غازی اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں موٹرسائیکلوں کے 29 عدد چیسز اور بڑی تعداد میں موٹرسائیکلز کا اسپیئرپارٹ برآمدکرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کئی روز کی ریکی کے بعد مذکورہ گروہ کا سراغ لگایا۔ دوران کاروائی گینگ کے سرغنہ ایوب ولد سعید الرحمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام ضیاالرحمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نے سینکڑوں موٹرسائیکلوں کی چوری و انکا اسپئیر پارٹ فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

ملزم نے چوری کی گئیں موٹرسائیکلوں کا سامان کھول کر انکے چیسز قبرستان، کچرا کنڈیوں و دیگر ویران مقامات پر پھینکنے کا انکشاف کیا۔ ملزم کے گھر سے برآمدہ 8 چیسز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمات تھانہ اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، مومن آباد، پیر آباد اور گلبرگ میں درج ہیں جبکہ بقیہ 21 چیسز کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کا رہائشی سیکورٹی گارڈ کشمور میں اغوا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

مذکورہ گروہ سے منسلک اسپیئرپارٹس کے دکانداروں و کباڑ خانوں سے متعلق بھی تفتیش کی جارہی ہے جو کہ ان سے سامان کی خریداری کرتے تھے۔

Related Posts