آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر سپہ سالار نے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپہ سالار نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے استقبال کیا، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور گیریژن انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا اور خصوصی بچوں کے لیے مختلف اسکولوں کی سہولیات کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا، جہاں انہوں نے ہاکی کے تجربہ کار لیجنڈز سے بات چیت کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ایسی سہولیات ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک آزمائش میں ہے، چپقلشوں سے نکلنا ہوگا، صدر مملکت

سپہ سالار نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی۔الوداعی خطاب کے دوران سپہ سالار نے تمام تر مشکلات کے باوجود ڈیوٹی کی لائن میں قوم کے لیے خدمات کے لیے فوجیوں کی تعریف کی اور ان کے بھرپور جذبے کو سراہا۔

Related Posts