پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

میلبرن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج ہوگا جس کے دوران بارش کے باعث کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے ہوگا۔ میچ کے دوران بارش کے خدشات کے باعث کھیل کیلئے مختص شرائط و ضوابط میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ فائنل سے قبل میلبرن میں موسلادھار بارش

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ورلڈ کپ کے فائنل میں مقابلہ 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہورہا ہے۔ دلچسپ طور پر سیمی فائنل میں پاکستان نے 1992 اور رواں برس بھی نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کھانے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔ فائنل میچ میں انگلینڈ کے بیٹرز اور پاکستان کے باؤلرز کو بڑے امتحان کا سامنا ہے۔ سیمی فائنل کی طرح فائنل میں بھی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی پرفارمنس اہمیت اختیار کر گئی۔

دوسری جانب آسٹریلین ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ میلبرن میں آج 15 سے 25 ملی لیٹر بارش ہوسکتی ہے جبکہ کم از کم 10 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے۔ پیر کو ریزرو ڈے قرار دیا گیا ہے جس کے دوران مزید 5 سے 10 ملی لیٹر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

Related Posts