استنبول میں کرد دہشت گرد تنظیم کا خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ترکیہ کے شہر استنبول میں مبینہ طور پر کرد دہشت گرد تنظیم کی خاتون عسکریت پسند کے خود کش حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق گورنر استنبول نے دھماکے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ واقعے میں 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں مہسہ امینی کی دورانِ حراست ہلاکت پر احتجاج، کریک ڈاؤن میں 326افراد ہلاک

دھماکا تقسیم اسکوائر پر ہوا جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ کرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے دہشت گردوں نے کیا ہے۔

Related Posts