وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں شرکت  کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ گئے تھے جہاں سے وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر وہ  واپس گھر روانہ ہوگئے تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے لندن سے روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے انتہائی مختصر بات چیت میں کہا تھا کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ریلوے کا چار ٹرینیں نجی شعبے سے واپس لینے کا فیصلہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپسی ایک دن کے لیے مؤخر کردی تھی وگرنہ انہیں 12 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا، میاں نواز شریف نے چھوٹے بھائی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ بھی کردیا تھا۔

Related Posts