پاکستان ریلوے کا چار ٹرینیں نجی شعبے سے واپس لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ 4 ٹرینیں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی سے کراچی کیلیے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے، راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مکسڈ مارشل آرٹ کے عالمی مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاء الدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Posts