اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق، 4 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق، 4 افراد زخمی
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق، 4 افراد زخمی

پتوکی: پھولنگر بائی پاس پر سرکاری ویگو ڈالہ اور وین میں خوفناک تصادم ہوگیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سمیت 2 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سرکاری گاڑی پر لاہور سے پتوکی واپس آرہے تھے کہ پھولنگر بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث اچانک بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کو کراس کرتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب گجرات جانے والی وین سے ٹکرا گئی۔

اس خوفناک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور وین کا ڈرائیورموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 4 افراد 60 سالہ صادق، 7سالہ حزیفہ، 40 سالہ خاتون سمینہ اور 60 سالہ رفیق شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونیوالے دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے اسٹنٹ کمشنر پتوکی جوہر آباد خوشاب کے رہائشی ہیں اور چند ماہ قبل پتوکی تعینات ہوئے تھے اس سے پہلے یہ قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن بھی تعینات رہ چکے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اکیلے ہی سرکاری گاڑی پر واپس پتوکی آرہے تھے اورابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

Related Posts