کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ایم کیوایم کے وکیل ایڈووکیٹ طارق منصورنےعدالت کو بتایا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بنناچاہتے ہیں، آج کیس لگا ہوا ہے ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست دائر ہوگئی ہے تو روٹین میں آجائے گی اور دیکھ لیں گے۔
عدالت نے فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
قبل ازیں سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی منظوری دیدی ہے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق سندھ کابینہ نے 90 روز کے لیے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ بلدیات نے سندھ کابینہ کی منظوری سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








