اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب ریفرنس کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کی۔
عدالت نے وزیرخزانہ کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا جبکہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
احتساب عدالت اسلام آباد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس کیس میں اسحاق ڈارکی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16 نومبرتک ملتوی کردی۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کیس میں فریق بننے کی ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








