کراچی: منگھوپیر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران روینیو افسران اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منگھو پیر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے، جبکہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے واقع کا نوٹس لے لیا۔
اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی کمشنر کراچی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں:کراچی، مختلف علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








