کراچی:بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
شاہد آفریدی کا محمد شامی کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کرکٹرز ہیں، ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے ایک ٹی وی شو میں شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹرز ہیں، ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ہیں، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے لوگوں کے بیچ نفرت پھیلے، اگر ہم ایسا ہی کریں گے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








