عمران خان ملک کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان ملک کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم
عمران خان ملک کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کا فنانشل ٹائمز کو انٹرویو ان کے اپنی گھٹیا سیاست کی خاطر پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے مکروہ کردار کی یاد دہانی ہے۔

پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں اپنی غیر ملکی سازشی تھیوری کی تردید کی ہے، قوم ان کے فریب اور غداری سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر حیران ہے۔

واضح رہے کہ فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر ’غلام‘ جیسا سلوک کرنے کا الزام لگانے کے باوجود اور یہ دعویٰ کرنے کے باوجود کہ اس نے چند ماہ قبل انہیں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی سازش کی تھی، امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:نئے آرمی چیف کی تقرری پر نواز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب امریکہ پر ”الزام تراشی” نہیں کررہے، کیونکہ وہ دوبارہ منتخب ہونے اور بہتر تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

Related Posts