عوام کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ کا 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ کا 9 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
عوام کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ کا 9 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ 9 کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق دال چنا باریک 15 روپے، دال چنا موٹی 20 روپے، دال مسور امپورٹڈ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں دال ماش دھلی ہوئی 20 روپے، دال ماش بغیر دھلی 15 روپے اور دال مونگ میں 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ کالا چنا موٹا 20 روپے، کالا چنا باریک 20 روپے اور بیسن کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بیف، مٹن، دہی، دودھ، نان، روٹی، خیمری روٹی، سفید چنا اور دال مسور کی قیمتوں کو پرانی لسٹ کے مطابق برقرار رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اشیائے ضروریہ میں صرف چاول کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چاول باسمتی سپر کی نئی قیمت 250، دال چنا باریک 200، دال چنا اسپیشل 210 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی

ڈی سی لاہور محمد علی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال مسور موٹی امپورٹڈ کی قیمت 225، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ 335، دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ کی قیمت 315 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مونگ کی دال چھلکے والی کی قیمت 220، کالا چنا موٹا لوکل 190، کالا چنا باریک لوکل کی قیمت 180 روپے مقرر کی گئی ہےجبکہ سفید چنا امپورٹڈ کی قیمت 280، بیسن 210، دودھ 135، دہی کی قیمت 160 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں مٹن کی قیمت 1500، بیف کی قیمت 700 روپے جب کہ روٹی کی قیمت 14 اور سادہ نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts