کیلیفورنیا: ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی ٹوئٹ کے نیچے ڈیوائس کے نام کی موجودگی کو ختم کیا جارہا ہے۔
ٹوئٹر کے سربراہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹوئٹ کے نیچے آنے والے لیبل، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آیا یہ ٹوئٹ آئی فون سے بھیجی گئی ہے یا اینڈرائیڈ سے، سے چھٹکارہ پا لیا جائے گا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی بالآخر یہ معاملہ ختم کرنے جارہی ہے کہ کس ڈیوائس پر یہ ٹوئٹ لکھا گیا تھا۔ کوئی بھی یہ تک نہیں جانتا کہ کمپنی نے ایسا کیا کیوں تھا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، اب ایک اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟
یاد رہے 2018 میں اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈٹ نے اینڈرائیڈ فون ہواوے میٹ 10 کی تشہیری پوسٹ اس کے مخالف آئی فون سے پوسٹ کردی تھی جس کی نشان دہی یوٹیوب پر ایک ٹیکنالوجی چینل چلانے والے مارکس بران لی نے کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








