واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، اب ایک اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، اب ایک اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟
واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، اب ایک اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا ہے۔

وابیٹا انفو کے مطابق نیا فیچر جسے کمپینیئن موڈ کہا جاتا ہے اُس کی مدد سے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دوسرے موبائل فون سے لنک کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو رجسٹریشن اسکرین میں موجود آپشن کو دیکھنا ہوگا کہ آیا وہ وہاں ”لنک اے ڈیوائس“ کا آپشن تلاش کرسکتے ہیں، اگر آپشن ظاہر ہوتا ہے تو صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اضافی موبائل فون پر کنیکٹ کرکے اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

منسلک موبائل فون سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے بعد بھی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی، جب کوئی پیغام بھیجتا ہے تو اسے ان دونوں منسلک آلات پر بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں جولائی سے فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا، وزیر آئی ٹی امین الحق

واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن آنے والے ہفتوں میں مزید صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

Related Posts