اسلام آباد: گیلپ سروے کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان کے 57 فیصد شہری عموماً ٹی وی نہیں دیکھتے۔ گزشتہ چند روز میں 17فیصد شہریوں نے ٹی وی دیکھنے میں روزانہ صرف ایک گھنٹہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے کی جانب سے پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ دنوں کے حوالے سے سوچ کر یہ بتائیے کہ آپ نے دن کا کتنا حصہ ٹی وی دیکھنے پر صرف کیا؟ جس کے مختلف شہریوں کی جانب سے مختلف قسم کے ردِ عمل سامنے آئے۔
قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے لازمی قرار
بین الاقوامی سروے کمپنی گیلپ پاکستان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے 57 فیصد شہریوں نے کہا کہ ہم نے ٹی وی کو بالکل وقت نہیں دیا۔ 17 فیصد جواب دہندگان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے روزانہ کے حساب سے 1 گھنٹہ ٹی وی دیکھنے میں گزار دیا۔
گیلپ پاکستان کے سروے کیلئے کیے گئے سوال کے ردِ عمل میں 18 فیصد پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی وی دیکھنے میں فی یوم تقریباً 2 گھنٹے صرف کیے جبکہ 3 فیصد جواب دہندگان نے روزانہ 3 گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا اعتراف کر لیا۔
سروے کے دوران سوال کے ردِ عمل میں 2فیصد جواب دہندگان نے تقریباً 4 گھنٹے جبکہ 1فیصد جواب دہندگان نے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے کا اعتراف کیا۔ 2فیصد نے کہا کہ ہم روزانہ 5 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزار دیتے ہیں۔
عالمی سروے پلیٹ فارم گیلپ پاکستان کا کہنا ہے کہ عموماً پاکستانی شہری تقریباً 2 گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں۔ 19 سے 23 سال کی عمر تک کے 25 فیصد افراد، 24 سے 30 سال تک کے 22 فیصد، 31 سے 50 سال کے 35 فیصد جبکہ 50 سال سے زائد العمر 19فیصد لوگ روزانہ 2 گھنٹے ٹی وی دیکھنے میں گزارتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








