قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی قرار داد منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی قرار داد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے بچوں کے عالمی دن 20 نومبر کی مناسبت سے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ جمعہ کو قرارداد رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب 16 ملین بچے اس سال سیلاب سے پاکستان میں متاثر ہوئے ہیں،سیلاب سے متاثرہ 3۔4 ملین بچے زندگی بچانے کے لیے فوری امداد کے مستحق ہیں۔

قرار داد میں کہاگیاکہ ایوان ہر پیدا ہونے والے بچے کے لیے بہترین ماحول کے حق کو تسلیم کرنے کے لیے قانون سازی کی حمایت کرتا ہے۔

قرار داد میں کہاگیاکہ یہ ایوان بچوں کے خلاف سنگین جرائم جیسے بچوں کی سمگلنگ، بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد، بچوں کو پورنو گرافی اور جنسی مقاصد کے لیے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہاگیا کہ ایوان پاکستان کے آئین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بچوں کو حاصل حقوق کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کا یقین دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ کی صدرِ مملکت سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو

قرار داد میں کہاگیا کہ ایوان ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کے لیے مزید سہولیات مہیا کرنے کے عزم کا عہد کرتا ہے۔ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

Related Posts