کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نئے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کی تقرری قانون اور آئین کے مطابق کریں گے۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ پاک فوج میں ترقی کے نظام پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں اور وہ پاک فوج کی قیادت کرنے کے مکمل اہل ہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان پر حملے کا خدشہ، حکومت معاملے کو مدنظر رکھے، چیف جسٹس
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کسی بھی قیمت پر ”سیاست” نہیں کرنا چاہیے، جس سے ”ادارے کو نقصان” پہنچ سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








