کراچی:معروف ڈویلپرز کے ایک گروپ نے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈپلومیٹک انکلیواسلام آباد میں ایک بلند عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے جو ملکی و غیر ملکی صارفین کی رہائشی ضروریات پوری کرے گی۔
یہ 25 منزلہ عمارت وفاقی دارالحکومت کی دلکش عمارتوں میں سے ایک ہو گی جس میں سینکڑوں لگژری رہائشی اپارٹمنٹس، شو رومز، دکانیں، پلے ایریاز اور ریستوراں وغیرہ ہوں گے۔اس ماحول دوست پراجیکٹ میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر، سینما اور دیگر سہولیات بھی ہوں گی۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ منصوبے بنانے والوں میں اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر سردار یاسر الیاس، سلور اوکس کے مالک چوہدری نصیر، اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرکریم عزیز ملک شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کی ضرورت ہے تاکہ بے ہنگم تعمیرات کا سلسلہ روکا جا سکے۔ وفاقی دارالحکومت کو کسی بھی ملک کی شناخت سمجھا جاتا ہے، اس لیے اسلام آباد میں جدید ترین رہائشی اور تجارتی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔
حکومت ملک میں محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور ایسے منصوبوں سے حکومت کو محصولاتملیں گے جنھیں فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاندار ڈیزائن اور بین الاقوامی معیار کے حامل اس منصوبے پر اربوں روپے لاگت آئے گی اور اسے بروقت مکمل کیا جائے گا جو کہ اسلام آباد کی شاندار عمارتوں میں ایک بڑا اضافہ ہو گا۔
مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 223 روپے سے تجاوز کرگئی
اس سلسلہ میں اچھی شہرت کے حامل آرکیٹیکٹس، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ عاطف اکرام شیخ جو چیئرمین پی وی ایم اے بھی رہے ہیں نے کہا کہ ایسی عمارتوں کی تعمیر سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








