چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کل بتاؤں گا آئندہ ہفتے کب راولپنڈی پہنچنا ہے۔
گوجر خان میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی میں بیرون طاقت فیصلے نہیں کرتی، روس سے سستا تیل ملتا ہے لینا چاہئے، بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، ہمیں کسی کے ناراض ہونے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
تمام تھری اسٹار جنرلز پاک فوج کی قیادت کرنے کے مکمل اہل ہیں، آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ ہم مارچ کو عبادت اور جہاد سمجھتے ہیں، جیلوں میں غریب لوگ بھرے ہوئے ہیں، مغرب میں ہر شہری کو قانون تحفظ فراہم کرتا ہے، امیر لوگ کرپشن کرکے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں اور کرپٹ لوگ باہر جا کر بھی ملک کے فیصلے کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں، ریاست ملکی مفاد میں فیصلے کرتی ہے لیکن یہ لوگ اپنی ذات کیلئے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے یہ مجھے میدان سے ہٹائیں گے، پھر یہ اپنی مرضی کے الیکشن کرائیں گے، البتہ کل بتاؤں گا کب راولپنڈی پہنچنا ہے، تاریخ اگلے ہفتے کی ہوگی۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی میں کل 6جوان شہید ہوئے ہیں، افغان حکومت پاکستان کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس حکومت کے آنے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ سے قبائلی علاقوں میں تباہی آئی، جلد انتخابات ہوں تو ہم دہشتگردی کو کنٹرول کرسکیں گے۔
گوجر خان میں مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماہرین کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ 80 فیصد کو چھو رہا ہے، لہٰذا جو ہم پر انگلیاں اٹھاتے تھے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر واویلا کرنے والی پی ڈی ایم کو آج سانپ سونگھ گیا ہے، اس حکومت نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، بے روزگاری میں پناہ اضافہ ہوا ہے، ماہرین کے مطابق 6 کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








