وزیر اعظم ہاؤس میں میٹنگیں جاری، اہم تقرر پر جلد فیصلہ متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

 رواں ماہ ہونے والی اہم تقرریوں سے قبل ہی جڑواں شہروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہم شخصیات کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران سیاسی و عسکری حکام کی ملاقاتیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں اہم ترین مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم تقرریوں کے معاملے پر گزشتہ رات دو سینئر وزراء کی راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر ارکان اور ایک اہم شخصیت بھی موجود تھی۔

پاک فوج کے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری پر جلد فیصلہ ہوگا، اس ضمن میں ایک ہیلی کاپٹر کی بھی وزیراعظم ہاؤس میں لینڈنگ ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاسوں میں جلد فیصلہ متوقع ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب فیصلہ ہونے پر پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم تقرری وزیراعظم شہباز شریف کا اختیار قرار دے دیا جبکہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے بھی سابق صدر صدر کے موقف کی حمایت کردی۔

Related Posts