چین اور آذربائیجان سے یوریا امپورٹ کرنے کی منظوری

تازہ ترین

تازہ ترین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25ہزار میٹرک ٹن جبکہ آزربائیجان سے 35ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جائے گی۔

حکام نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو مزید40 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کیلئے انتظامات کی ہدایت کی۔

ای سی سی نے وزارت ہاؤسنگ کیلئےساڑھے 11 کروڑ روپے ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔

خیال رہے کہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کسان پیکج میں زرعی قرضوں کا حجم 1419 ارب سے بڑھا کر 1802 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

ڈی اے پی کھاد کی قیمت 13 ہزار 750 سے کم کر کے 11 ہزار 250 روپے فی بوری کر دی گئی۔ کسان پیکیج کے تحت 3 لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کو بلا سود قرضے جاری کیئے جائیں گے۔

Related Posts