کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس 89.48 پوائنٹس گر کر 42,730.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس کو خسارے کا سامنا رہا، دوپہر کو ٹریڈنگ بند ہوتے ہی انڈیکس 42,730.24 پوائنٹس پر چلا گیا۔
کے ایس ای 100انڈیکس میں سب سے زیادہ شراکت دار کمرشل بینک شامل تھے جن میں 24.59 پوائنٹس کا منفی رجحان دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ تبدیلی لیزنگ کمپنیوں میں 3.69 فیصد حصص کی منفی کے ساتھ نوٹ کی گئی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں بلند و بالا عمارت کا منصوبہ تیار ہے،ایف پی سی سی آئی
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری امریکی ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








