لاہور، شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ شوگر ملز کو نقصان نہ ہو، شوگر ملز ایسوسی ایشن
حکومت چینی برآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ شوگر ملز کو نقصان نہ ہو، شوگر ملز ایسوسی ایشن

لاہور: شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے چینی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین پنجاب زون ذکا اشرف نے پریس کانفرنس کے دوران بڑے انکشافات کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون ذکا اشرف نے کہا کہ چینی کی صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، اس لیے چینی کی قیمت بڑھنے سے کسان کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کے لئے اچھی خبر، چینی اب 70روپے فی کلو میں دستیاب

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کو اضافی چینی فوری طور پر بیرونِ ملک برآمد کرکے زرِ مبادلہ کمانا چاہئے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کسانوں کو 300 روپے من ادائیگی کیلئے تیار ہے۔

چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کسانوں کو مقررہ ادائیگی اس وقت کرسکتے ہیں جب چینی کی قیمت بڑھائی جائے۔ اگر ملک کے باہر سے چینی منگوائی جائے تو قیمت 170 روپے فی کلو آئے گی۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں چینی کی صورتحال سرپلس ہے، آٹے کو پہلی بار چینی سے مہنگا دیکھ رہے ہیں جس کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے کہ حکومتی پالیسیاں درست نہیں، آٹا سستا جبکہ چینی کو مہنگا کیا جانا چاہئے۔

Related Posts