راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو آرمی میڈیکل کور کے مختلف سیٹ اپ کاالوداعی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے کے دوران سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے جدید ترین صحت کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی کہ طبی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق کی گئی ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال پر ہسپتال انتظامیہ کی توجہ مرکوز ہے۔
آرمی چیف نے اے ایم سی کی کوششوں کو سراہا جو مسلح افواج کے ارکان، ان کے اہل خانہ اور سویلین مریضوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال اور جدید ترین بحالی کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمڈ فورسز پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کے نئے ٹریننگ بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
بعد ازاں آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ فوجیوں کے گیسٹ رومز، نئے قائم کیے گئے آرمی ہیلپ سینٹر اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈ شدہ سہولیات کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:26 نومبر کو کارکن راولپنڈی پہنچیں، خود مارچ کی قیادت کروں گا، عمران خان
سی او اے ایس نے اے ایم سی کے ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی ڈیوٹی اور یادگار کام کے لیے بے لوث لگن کی تعریف کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








