26 نومبر کو کارکن راولپنڈی پہنچیں، خود مارچ کی قیادت کروں گا، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

26 نومبر کو کارکن راولپنڈی پہنچیں، خود مارچ کی قیادت کروں گا، عمران خان
26 نومبر کو کارکن راولپنڈی پہنچیں، خود مارچ کی قیادت کروں گا، عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو کارکن راولپنڈی پہنچیں میں وہاں خود مارچ کی قیادت کروں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ راولپنڈی میں میری جان کو خطرہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں خطاب کروں گا اور وہاں اگلا لائحہ عمل دوں، یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے۔، یہ تحریک نہیں رکے گی، صاف اور شفاف الیکشن ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر تیاری کر لیں، ساری قوم کو دعوت دے رہا ہوں، 26 نومبر کو سب نے اسلام آباد کیلئے نکلنا ہے۔ ساری قوم کو دعوت دیتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتے کو راولپنڈی پہنچنا ہے، ایک اور دو کے قریب پہنچنے کی پوری کوشش کرنی ہے۔ طاقت ورحلقے بزنس مین،معاشی ماہرین سے پوچھ لیں سوائے الیکشن کے کوئی دوسرا حل نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا 7 ماہ میں روڈ میپ اپنی چوری بچانا ہے، ہمارا ایک ہی مقصد شفاف اورصاف الیکشن ہے، ہم چاہتے ہیں سب کویکساں حقوق ملے۔ اس حکومت کا کوئی روڈ میپ نہیں، ملک تیزی سے نیچے کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لانگ مارچ میں خواتین، بچوں نے شرکت کی، 25 مئی کے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، فاشسٹ، جرائم پیشہ لوگوں کو ہمارے اوپرمسلط کیا گیا، 30 سال سے یہ لوگ منی لانڈرنگ اور قتل عام کر رہے تھے، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے کئی سولوگوں کو مروایا، رانا ثنا نے 18 قتل کیے، یہ قبضہ گروپ ہے، انہوں نے 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر ظلم کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک جاگی ہوئی قوم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرتی ہے، مارچ کے شرکا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک سات ماہ پہلے شروع ہوئی، سات ماہ پہلے ہماری حکومت گرائی تب سے میدان میں ہوں، ہم عوام کو جگا رہے ہیں،7 ماہ میں لوگوں میں شعور دیکھا، کبھی ایسے سین زندگی میں نہیں دیکھے تھے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو ایک جملہ کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہباز گل کے ایک جملے پر ٹی وی چینل کو بند کر دیا گیا، اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کی ذاتی ویڈیو بنا کر اسے بھیجی گئی، اعظم سواتی پر تشدد کر کے مجھے پیغام دیا گیا کہ ایسا ہو گا، مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کا مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ تیاری ہو رہی ہے، مجھے کہا گیا جلسے نہ کریں جان کو خطرہ ہے، میں سیاست کے لیے نہیں قوم کی حقیقی آزادی کے لیے نکلا ہوں۔

پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسے جلسے نہیں ہوئے جیسے ہم نے کیے، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی آر کی بارش ہو گئی، جب انہوں نے مارچ کیے ہم نے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی، ہم نے ان کے احتجاج کو روکنے کے لیے کنٹینر نہیں لگائے، ہمیں ڈرانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا گیا،میرے ملازمین کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ نے ڈیفالٹ، تیل کی قلت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے تحریک کے دوران قربانیاں دیں، شہباز شریف نے کئی سو لوگ مقابلوں میں مروائے، عابد باکسر نے ٹی وی پر کہا میرے ذریعے لوگوں کو مروایا گیا، ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

Related Posts